: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مراکش،4فروری(ایجنسی) یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی آج جمعے کو مراکش میں اہم ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد مراکش اور برسلز کے مابین تازہ کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ مراکش نے یورپی عدالت انصاف
کے ایک فیصلے کے بعد یورپی یونین سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس عدالت نے ایک ایسے زرعی تجارتی معاہدے کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس میں متنازعہ مغربی صحارا کے علاقے میں کاشت کی جانے اشیاء بھی شامل تھیں۔ یورپی یونین کے مطابق انہوں نے اس فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔